27 جون 2012 - 19:30

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے -

ابنا:  مقامی انتظامیہ نے آج اعلان کیا کہ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے قمر آباد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے قافلے کے راستے میں نصب شدہ بم کے دھماکے میں 7 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہوئے -دوسری جانب خیبر ایجنسی ہی میں ایک اور بم کے دھماکے میں طالبان مخالف امن لشکر کے دو رضا کار ہلاک ہو گئے - مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار امن لشکر کے رضا کار جمعرات کی صبح تحصیل باڑہ کے علاقے شین قمر سے گزر رہے تھے جنہیں سڑک میں نصب بم سے نشانہ بنایا گیا۔ بدھ کو بھی پشاور کے قریب امن لشکر کے ایک سربراہ فہیم کو تین ساتھیوں سمیت قتل کر دیاتھا ۔دریں اثناء خیبر ایجنسی ہی کے علاقے اکا خیل میں شدت پسندوں نے ایک اسکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔......./169